آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، ملزمان کی تلاش جاری

نوشکی، 27 مئی (پی پی آئی)  نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مامور ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے، بچوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ پولیس اہلکار عبدالوحید نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہید پولیس اہلکار عبدالوحید کے سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پولیس کے مطابق انسداد پولیو ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے، شہید پولیس اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔بلوچستان حکومت نے انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار وحید احمد کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا، پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے، جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔