شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزاد کشمیر کا بین الاقوامی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

$$$اسلام آباد،27 مئی (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کے توازن کو برابر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اس وقت کے وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا، جس کی بدولت آج پاکستان کا دفاع مضبوط ہے صدر نے خبردار کیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان کوئی بھی حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، جو عالمی امن کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے، کیونکہ اس مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے بھی تین غیر روایتی جنگیں ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ اب جنگ ہوتی ہے تو یہ ایٹمی جنگ ہوگی، جو پورے خطے اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ صدر نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔صدر نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے جامع اور پائیدار حل کے لیے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔