شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں انسداد ٹی بیکے لیے یو ایس ایڈ فنڈنگ کے خاتمے اور گلوبل فنڈ کی جزوی معطلی پر غور

کراچی،27 مئی (پی پی آئی) اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ پاکستان کا ایک اہم اجلاس برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کراچی میں منعقد ہوا، جہاں پاکستان میں ٹی بی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے یو ایس ایڈ کی فنڈنگ کے مکمل خاتمے اور گلوبل فنڈ کی جزوی معطلی کے اثرات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور فنڈنگ کے موجودہ خلا پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ شرکانے اس بحران کے ملک بھر میں ٹی بی کی روک تھام، تشخیص اور علاج پر ممکنہ اثرات کو اجاگر کیا۔برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس بحران کی سنگینی کو سمجھنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی کی روک تھام، تشخیص اور علاج کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور انہیں قومی ٹی بی پروگرام کی ملکیت لینی چاہیے۔اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ پاکستان کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر سید کرم علی شاہ نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کی بنیادی ذمہ داری این جی اوز پر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ٹی بی پر قابو پانے کی ذمہ داری قبول کریں۔اجلاس کا اختتام اس اتفاق رائے پر ہوا کہ قومی سطح پر ٹی بی کے خاتمے کی کوششوں کی ملکیت کو مضبوط بنانے کی فوری ضرورت ہے۔ مؤثر وکالت کے لیے کوششیں تیز کرنے اور دستیاب وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنانے کی سفارش کی گئی تاکہ پسماندہ آبادیوں کے لیے ٹی بی کی خدمات جاری رکھی جا سکیں۔