میرپورخاص : مسافر بس الٹنے سے 22افراد زخمی ،تین کی حالت تشویش ناک

میرپور خاص: میر پور ضاص کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے 22افراد زخمی ہوگئے ۔ میرپور اخاص کے قریب جھلوری لنک روڈ پر واقع گاﺅں امیر خان خاص خیلی کے پاس ایک تیز رفتار مسافر بس ٹائی راڈٹوٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 22افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو میرپو ر خاص اسپتال لایا گیا جہاں فوری طبی امداد مہیا کی گئی ،زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ چھے زخمیوں کو سرجیکل وارڈ میںداخل کر دیا گیا ہے ،دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

Next Post

چمن : پاک افغان سر حد پر خود کش حملہ ،آٹھ جاں بحق ،دو لیویز اہلکار سمیت سولہ افراد زخمی

Wed Oct 2 , 2013
چمن: چمن میںپاک افغان کسٹم ہا ﺅس میں خودکشدھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت16افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک افغان کسٹم ہاﺅس کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میںآٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت سولہ افراد زخمی ہوگئے ،ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو افغان سیکورٹی اہلکا […]