چمن : پاک افغان سر حد پر خود کش حملہ ،آٹھ جاں بحق ،دو لیویز اہلکار سمیت سولہ افراد زخمی

چمن: چمن میںپاک افغان کسٹم ہا ﺅس میں خودکشدھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت16افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک افغان کسٹم ہاﺅس کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میںآٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت سولہ افراد زخمی ہوگئے ،ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو افغان سیکورٹی اہلکا ر بھی شامل ہیں۔ دھماکا باب دوستی کے قریب افغانستان کی حدود میں ہوا جس کے بعد باب دوستی پر آمدورفت معطل ہو گئی ۔ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افرادکو قریب واقع طبی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے افغانستان کے لئے نیٹو اور امریکی سپلائی چمن کے راستے سے ہی ہو تی ہے ۔

Next Post

سیہون شریف : کاروکاری کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت

Wed Oct 2 , 2013
سیہون شریف: ایڈیشنل سیشن جج سیہون شریف کی عدالت نے کاروکاری کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت جبکہ دو ملزمان کو کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھان سعید آباد شہر میں دو سال قبل امام الدین چنہ ، نذیر احمد چنہ،محمد صادق چنہ اور محمد عثمان چنہ نے نسیم چنا اور امیر بخش برہمانی کو […]