کیپ ویئر (ر) نے متعدد اعلیٰ صنعتی اعزازات اور مناصب حاصل کرلیے

صنعتی آٹومیشن کنکٹیوٹی سافٹویئر میں رہنما ادارے کو غیر معمولی جدت طرازی کے لیے تسلیم کر لیا گیا

پورٹ لینڈ، مین، 28 فروری 2017ء / پی آر نیوز وائر / —

پی ٹی سی کاروبار کیپ ویئر نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے حال ہی میں اپنی آئی او ٹی سے مطابقت رکھنے والی نمایاں مصنوعات کیپ سرور ای ایکس (ر) صنعتی کنیکٹیوٹی پلیٹ فارم کے لیے اعلیٰ صنعتی اعزازات و مناصب حاصل کیے ہیں۔

http://mma.prnewswire.com/media/472318/Kepware_Awards_Round_Up.jpg

آٹومیشن شعبے کے ماہرین اور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے ردعمل کی روشنی میں دیے جانے والے یہ اعزازات اور مناصب ثابت کرتے ہیں کہ کیپ سرور ای ایکس ایک بہترین اور جدت سے ہم آہنگ صنعتی کنیکٹیوٹی حل ہے۔

کیپ ویئر کے سینئر نائب صدر بریٹ آسٹن نے کہا کہ سال 2016ء کیپ ویئر کے لیے ایک شاندار سال رہا ہے اور یہ صنعتی اعزاز ہمیں سال 2017ء میں مزید بہتر تحریک دینے کے لیے ایندھن کا کام کرے گا۔ ہم صنعتی معیارات اور اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے حلوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں شعبے کے ماہرین اور صارفین کی جانب سے خود کو ایک ایسے کنیکٹیوٹی پلیٹ فارم تسلیم کیے جانے پر بہت فخر ہے جو کارکردگی، قابل اعتماد اور صارفین کی ضروریات پورا کرنے میں پیش پیش ہے۔

شعبے کے نمایاں رسائل پڑھنے والے اور غیر منافع بخش انجمنوں کے اراکین نے کیپ ویئر کوجدید طریقہ عمل میں آٹومیشن مصنوعات اور فراہم کنندگان میں سب سے زیادہ بہترین سمجھتے ہوئے متعدد ایوارڈز اور اعترافات سے نوازا ہے۔ ان میں سے چند یہ ہیں:

کیپ ویئر کو کنیکٹیوٹی زمرے میں کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.21 سافٹویئر کے لیے کنٹرول انجینئرنگ کے قارئین نے “سافٹویئر – انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز” کا فاتح منتخب کیا ہے۔ نامزدگان کو ٹیکنالوجیکل جدت، شعبے میں خدمات اور منڈی پر اثرانگیزی پر جانچا گیا۔

آٹومیشن ورلڈ کے قارئین نے “نیٹ ورنگ – وائرلیس” کے زمرے میں کیپ ویئر کو ترجیح قرار دیا۔ اسے اَن ایڈڈ ریکال سروے کی بنیادی پر تسلیم کیا گیا۔

گاڑیوں کے پرزہ جات بنانے والے بین الاقوامی ادارے فاؤریشیا کی جانب سے کیپ ویئر کی مصنوعات کے استعمال اور نفاذ کو صارفین کی جیتنے والی تین کیس اسٹوریز میں سے ایک منتخب کیا گیا۔ اس میں شامل تمام اندراجات کو بہتر انداز میں تیاری کے لیے عام افراد اور انفارمیشن ٹیکنالوجی دونوں کے ساتھ کام کرنے کے طریقے پر پرکھا گیا اور جیتنے والے کا انتخاب سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی کیس اسٹڈی کی بنیاد پر کیا گیا۔

کیپ ویئر کے تیار کردہ کیپ سرور ای ایکس سافٹویئر کو سال کے بہترین انڈسٹریل آئی او ٹی حل کے طور پر منتخب کیا گیا۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مبنی ایک آزاد جیوری نے فاتحین کو پرکھا جس کا مقصد موجودہ آئی او ٹی مارکیٹ میں بہترین اور شفاف سافٹویئر کو جاننا تھا۔

کنٹرول گلوبل کے قارئین نے “او پی سی کنیکٹیوٹی” کے زمرے میں کیپ ویئر کو ترجیح قرار دیا۔ فاتحین کا تعین صرف پڑھنے والوں سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات کی روشنی میں کیا گیا۔

یہ تمام اعزازات حال ہی میں کیپ سرور ای ایکس ورژن 6 کی پیشکش کے بعد پیش کیے گئے ہیں، اس ورژن میں پلیٹ فارم کے بنیادی سرور کی عملیات اور صارف کے لیے بنائے گئے انٹرفیس میں نمایاں تبدیلیاں شامل ہیں۔ یہ تبدیلیاں صارفین کو دور حاضر کی بڑھتی ہوئی عالمی صنعتی مناظر کی بڑھتی ہوئی پروڈکٹیوٹی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنائیں گی۔

کیپ سرور ای ایکس ایک صنعتی کنیکٹیوٹی پلیٹ فارم ہے جو او پی سی اور آئی ٹی-توسط سے کمیونی کیشن پروٹوکولز استعمال کر کے صنعتی آٹومیشن ڈیٹا سے انٹرپرائز ایپلی کیشن تک واحد ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ پلیٹ فارم 150 سے زائد ڈیوائس ڈرائیورز، صارف کے ڈرائیورز، اور جدید پلگ-انز کی لائبریری پیش کرتا ہے جو ہزاروں آلات اور ڈیٹا جمع کرنے والے دیگر طریقوں سے منسلک ہونے کی قابل بناتے ہیں۔

کیپ ویئر کے بارے میں

@Kepware پی ٹی سی انکارپوریٹڈ کا سافٹویئر تیاری کاروبار ہے جو پورٹ لینڈ، مین میں واقع ہیں۔ کیپ ویئر کاروباری اداروں کو مختلف خودکاری آلات اور سافٹویئر ایپلی کیشنز کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد کے لیے سافٹویئر حلوں کا ایک پورٹ فولیو فراہم کرتا ہے اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز کو ممکن بناتا ہے۔ کارخانے کی منزل سے لے کر کنویں کے مقام اور پون چکی تک، کیپ ویئر ساخت گری، تیل و گیس، تعمیراتی خودکاری، بجلی و عوام کے لیے سہولیات اور دیگر پر مشتمل عمودی مارکیٹ میں صارفین کی وسیع اقسام کو خدمات دیتا ہے۔ 1995ء سے قائم اور اب 100 سے زیادہ ممالک میں تقسیم ہونے والے کیپ ویئر (ر) کے سافٹ ویئر حل ہزاروں کاروباری اداروں کو اپنے افعال اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کریں https://www.kepware.com۔

پی ٹی سی کے بارے میں

پی ٹی سی دنیا کی سب سے زبردست انٹرنیٹ آف تھنگز ٹیکنالوجی ہے۔ 1986ء میں ہم نے ڈجیٹل 3ڈی ٹیکنالوجی کو انقلابی جہت دی تھی۔ اب ہمارے آئی او ٹی اور اے آر پلیٹ فارم اور شعبے کے آزمودہ حل طبعی و ڈیجیٹل دنیا کو یکجا کرتے ہیں تاکہ آپ کے مصنوعات تخلیق کرنے، چلانے اور خدمت کرنے کے طریقے کی تجدید نو کریں۔ پی ٹی سی کے ساتھ عالمی ساخت گر اور شراکت داروں اور بنانے والوں کا پورا نظام آئی او ٹی کو آج ایک عہد کا فائدہ اور جدت طرازی کے مستقبل کو تحریک دینے کے لیے اٹھا سکتا ہے۔

PTC.com @PTC بلاگز

کیپ ویئر، کیپ ویئر لوگو اور کیپ سرور ای ایکس پی ٹی سی انکارپوریٹڈ یا امریکا اور دیگر ممالک میں اس کے ماتحت اداروں کے تجارتی نشانات یا مندرج تجارتی نشانات ہیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
توری پینرود-کیمبرا
نائب صدر مارکیٹنگ پروگرام
1660- 775 -(207) 1+

tpenrodcambra@ptc.com

http://mma.prnewswire.com/media/472362/Kepware_Logo.jpg

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/472318/Kepware_Awards_Round_Up.jpg
لوگو – http://mma.prnewswire.com/media/472362/Kepware_Logo.jpg

Latest from Blog