کے پی حکومت چاہتی تو سوات میں زندگیاں بچاسکتی تھی:عظمی بخاری

لاہور، 28 جون (پی پی آئی): صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت چاہتی تو سوات میں لوگوں کی زندگیاں بڑی آسانی سے بچاسکتی تھی اگر وہاں پر ایک ریسکیو کیمپ بھی ہوتا کہا جارہا ہے کہ ہم نے ایڈوائزری جاری کردی تھی اگر ایڈوائزری جاری کی تھی تو وہاں عملی اقدامات اٹھانا بھی آپ کی ذمہ داری تھی،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا اٹھانے والے ڈمپرز میں پنجاب کے سیاحوں کی میتوں کو لایا گیا اگر کے پی حکومت ان جاں بحق افراد کو ریسکیو نہیں کرسکی تھی تو کم ازکم عزت سے میتوں کو واپس تو بھیج دیتی

عظمی بخاری نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کو گزشتہ سال مشینری کی مد میں بہت سارا سامان دیا لیکن یہ سامان استعمال ہوتا ہے وفاق کے خلاف چڑھائی کرنے پر لانگ مارچ کرنے پر-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے آواران میں جدید اسپتال قائم کردیا گیا

Sat Jun 28 , 2025
کوئٹہ، 28 جون (پی پی آئی): بلوچستان صوبائی انتظامیہ اور پاک فوج کے اشتراک سے آواران کے باشندوں کو جدید طبی سہولیات میسر آ گئی ہیں۔ نئے مشترکہ ہسپتال کی بدولت اب علاقہ مکینوں کو خصوصی علاج کیلئے کراچی کا دشوار گزار اور مہنگا سفر کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ […]