ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چاغی پولیس کا مقابلہ، تین ڈاکو گرفتار، ایک اہلکار زخمی

چاغی 30 جون (پی پی آئی) چاغی پولیس نے پیر کے روز ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق دالبندین تھانے کی پولیس نے ایک مشکوک مہران آلٹو گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں نصیب اللہ، احسان علی اور محمد اسماعیل نامی تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ایک اور ملزم اسامہ ریکی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل طاہر خان زخمی ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف دالبندین تھانے میں مقدمہ نمبر 75/2025 دفعات 186، 353، 34، 225، H2/337 اور 324 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے