شو جیانگسو – دنیا کی نظریں ڈافینگ پر

ڈافینگ، چین، 10 جولائی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 16 مئی کو جیانگسو کی صوبائی عوامی حکومت کے دفتر اطلاعات اور سنہوا نیوز ایجنسی اینڈ انفارمیشن سینٹر کی مشترکہ میزبانی سے “شو جیانگسو” فوٹوگرافی سرگرمی میلو ڈیئر کے مسکن ڈافینگ میں آئی۔ مقامی اور بیرون ملک سے آنے والے معروف صحافی اور فوٹوگرافرز کے گروہ نے میلوڈیئر کنزرویشن ایریا میں چہل قدمی کی، میلو ڈیئر کے مساکن کا دورہ کیا اور میلو ڈیئر فری پاسچر زون دیکھے۔ انہوں نے کیمرے کی آنکھ سے خوبصورت ڈافینگ کو ریکارڈ کیا اور صوبے کے انوکھے ماحولیاتی سحر کو محسوس کیا۔

منتظمین نے سنہوا نیوز ایجنسی، اے ایف پی، کیوڈو نیوز، نیشنل جیوگرافک اور دیگر معروف بین الاقوامی اداروں کے صحافیوں اور مشہور فوٹوگرافرز کو دورے کے لیے مدعو کیا۔ صحافیوں اور فوٹوگرافرز نے اپنی انوکھی کیمرے کی زبان میں جیانگسو کے سحر کو بیان کیا اور گزشتہ 40 سال میں جیانگسو میں ہونے والی ترقی کو مختلف زاویوں سے پیش کیا۔

ذریعہ: دفتر اطلاعات جیانگسو صوبائی عوامی حکومت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈاشینگ گروپ نے ڈجیٹل خریداری ایپ تیانگو نیٹ پیش کردی، خریداری کرنا ہوا آسان

Fri Jul 13 , 2018
شینیانگ، چین، 12 جولائی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– رواں سال جون کے اواخر میں چین جنرل چیمبر آف کامرس نے 2017ء کے لیے چین کے سرفہرست 100 خوردہ فروشوں کی فہرست جاری کی۔ ڈاشینگ گروپ سرفہرست تین میں شامل تھا، ٹی مال اور جے ڈی کے فوراً بعد۔ شمال مشرقی چین میں سب […]