شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر ہاو ¿س میں رین ایمرجنسی سیل میں شہریوں کی شکایات کا سلسلہ مسلسل جاری

کراچی، 20 اگست (پی پی آئی): گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاو ¿س میں قائم کئے گئے رین ایمرجنسی سیل میں شہریوں کی شکایات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جہاں اب تک ہزاروں افراد نے مختلف مسائل کے حوالے سے رجوع کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شہریوں نے ایمرجنسی سیل پر رابطہ کرکے اپنے علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی میں تاخیر، بجلی کی طویل بندش، گٹروں کے ا ±بلنے اور برساتی نالوں کی بندش سمیت دیگر سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔ متعدد علاقوں سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث مکانات اور دکانیں متاثر ہوئیں جبکہ سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔گورنر سندھ کی ہدایت پر متعلقہ اداروں کو فوری طور پر شکایات کے ازالے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ ایمرجنسی سیل میں موصول ہونے والی شکایات براہِ راست ڈپٹی کمشنرز، واٹر بورڈ، کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ محکموں تک پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جاسکے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ “مشکل کی اس گھڑی میں شہری تنہا نہیں، ان کے مسائل کے حل کے لیے گورنر ہاو ¿س کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی شکایت یا ہنگامی صورتحال میں براہِ راست ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تاکہ فوری اقدامات کئے جا سکیں۔