پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما روشن دین جونیجو انتقال کر گئے

سانگھڑ، 15 ستمبر 2025 (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی روشن دین جونیجو انتقال کر گئے
ان کے انتقال پر پی پی کے رہنما سینیٹر امام الدیں شوقین ، پی پی کے رہنما امیر بخش عمرانی ،پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامرہ، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بے نظیر آباد کے جنرل سیکریٹری نایاب لغاری ،اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سمیت تمام اہم شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن دین جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شرجیل میمن نے مرحوم روشن دین جونیجو کو ایک مخلص، بہادر اور عوام دوست سیاست دان قرار دیا۔ انہوں نے جونیجو کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

شرجیل میمن نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب پولیس کا مظفرگڑھ میں چناب سے ملحقہ علاقوں میں متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن

Mon Sep 15 , 2025
مظفر گڑھ ، 15 ستمبر 2025 (پی پی آئی): دریائے چناب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے مظفر گڑھ شدید متاثر ہوا ہے اور پنجاب پولیس متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ سید غضنفر علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر کی براہ […]