پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں 80فیصدپیلٹ متاثرین کی بینائی متاثر

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں جولائی اور نومبر 2016کے درمیانی عرصے میں جن لوگوں کی آنکھیں بھارتی فورسز کے چھروں سے زخمی ہوئی ہیں ، ان میں سے ایک بڑی تعداد کی بینائی میں کمی آئی ہے۔بھارتی اخبار” ٹائمز آف انڈیا” نے اس عرصے کے دوران کیے گئے 777آنکھوں کے آپریشنز پر ایکتحقیقی مقالے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے تقریبا 80فیصد کی بصارت متاثر ہوئی ہے۔ جائزے میں شہریوں کے خلاف پیلٹ گن استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔مقالے میں کہا گیا ہے کہ یہ زخم کمزور بصارت، طبی دیکھ بھال کی زیادہ لاگت اور طویل مدتی بحالی کی وجہ سے معاشرے اور مریضوں کے لئے اہم جسمانی، جذباتی اور سماجی و اقتصادی بوجھ بن گئے ہیں۔دی انڈین جرنل آف آپتھلمولوجی میں شائع ہونے والے مقالے کے اہم مصنفین میں سے ایک ممبئی کے ریٹنا سرجن ڈاکٹر ایس نٹراجن ہیں۔ وہ 2016میں نئی دہلی اور چنئی کے ایک ایک ڈاکٹر کے ساتھ چھروں سے زخمی ہونے والوں کا آپریشن کرنے کے لیے پانچ بار سرینگر گئے تھے۔اتفاق سے زیادہ تر مریضوں (98.7%)نے داخلے کے دن یا اس سے اگلے دن جراحی کروائی۔ تین سرجنوں نے 777سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا، 550سے زیادہ مریضوں کی ابتدائی مرہم پٹی کی اور 370سے زیادہ ویٹریوریٹینل سرجریز کیں۔ڈاکٹر نٹراجن نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ سرینگر میں مریضوں کی مدد کے لیے ان سے پونے کی ایک این جی او”بارڈر لیس ورلڈ فانڈیشن” نے رابطہ کیا۔میں نے چنئی کے آپٹیمس مقبول ہسپتال کے سید اصغر حسین اور نئی دہلی سے کینشوک مروا سمیت دو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو اپنے ساتھ لیا جو اس نازک وقت میں کشمیر کا سفر کرنے کے لئے تیار ہوئے۔وہاں ہمیں پتہ چلا کہ پیلٹ لگنے سے آنکھوں میں لگنے والی چوٹ کے تقریبا 210کیسز علاج کے مستحق ہیں۔