میں ایف آئی آر کے اندراج اورنئے انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچنے کے بعدعمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے حق میں بہتر ہے کہ نئی آنے والی حکومت ہی اہم تعیناتی کرے، پرویز الہٰی ہمارے ووٹوں سے وزیراعلیٰ بنے ہیں لیکن ایف آئی آر کے معاملے پر بے بس ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ لانگ مارچ میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، لانگ مارچ میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کمیشن کا انتظار کر رہے ہیں، ٹی اوآر کے معاملات چیف جسٹس کو ہی بنانے چاہئیں، لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کے بعدعمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر الیکشن کرائے جائیں، ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں قانون کی حکمرانی ہو۔پی پی آئی کے مطابق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کہتے ہیں کسی اور کو لگا دیں، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، یہ جدوجہد ہے جو جاری رہے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے استفسار کیا کہ عمران خان سے بڑی قربانی کس نے دی ہے؟ اپنا خون تک بہا دیا ہے، ہمارا مو¿قف ہے کہ پاکستان کے عوام کو اپنی حکومت بنانے کا حق دیا جائے۔فواد چودھری نے کہا کہ آپ قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی توڑیں، ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رویے میں تبدیلی لائیں،وعدے ایفا کریں:امین الحق کی اسحاق ڈار کو وارننگ میں اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزریر نہیں رہیں گے، ہٹ دھرمی نہیں چلے گی

Mon Nov 7 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے اسحاق ڈار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لے کر آئیں۔پی پی آئی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر وزیر نہیں رہوں گا […]