ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختون خوا میں پولیس کی نگرانی میں موٹر ویز کو بند کیا جا رہا ہے:ایمل ولی آئی جی بتائیں یہ کے پی کے کی پولیس ہے یا پی ٹی آئی کی؟ :عوامی نیشنل پارٹی کا استفسار

پشاور (پی پی آئی)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر ایمل ولی خان نے سوال کیا ہے کہ آئی جی کے پی کے پولیس صرف یہ وضاحت کریں کہ یہ خیبر پختون خوا کی پولیس ہے یا پی ٹی آئی کی؟۔ پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں پولیس کی نگرانی میں موٹر ویز کو بند کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی گاڑیوں اور ذاتی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ٹوئٹ میں ایمل ولی نے کہا کہ پولیس کے اعلی ذمے داران کیوں غلام ڈوگر بننے کے چکر میں پولیس کا مورال تباہ کر رہے ہیں۔