ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف آئی آر کے معاملے پر عمران خان کا موقف واضح ہے ، شاہ محمود قریشی

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سے متعلق عمران خان کا موقف واضح ہے۔ پی پی آئی کے مطابق زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا شکایت کنندہ درخواست لے کر پولیس کے پاس پہنچا ہوا ہے، اسی درخواست پر ایف آئی آر درج کی جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے مشاورت کیلئے زمان پارک طلب کیا تھا، اب نئی صورتحال جنم لے چکی ہے ، لانگ مارچ اب جمعرات کو وزیر آباد سے شروع ہو گا، لانگ مارچ کا دن مشاورت سے تبدیل کیا گیا ہے ، مارچ جمعرات دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔