بھارت نے کشمیر میں اسرائیلی پالیسی اپنالی، غیر کشمیریوں کو بسایا جا رہا ہے:غلام احمد گلزار

دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں، اقوام متحدہ کے دفاتراور تاریخی مقامات پرمظاہرے کریں
یت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار کا سینٹرل جیل سری نگر سے ایک خصوصی پیغام
سری نگر (پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے سینٹرل جیل سری نگر سے ایک خصوصی پیغام میں پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں، اقوام متحدہ کے دفاتراور تاریخی مقامات کے سامنے زبردست احتجاج اور مظاہرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکار ظالمانہ انتقام کے ساتھ کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دردو غم ، آہ و زاری کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ کشمیریوں کا قتل، پانچ لاکھ سے زائد عمارتوں کی تباہی، تیرہ ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی، دس ہزار نوجوانوں کی جبری گمشدگی، ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی نظربندی اور بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے دیگر گھناو¿نے جرائم اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کر چاہتا ہے۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت تمام کشمیری مسلمانوں کو ختم کرنے اور مقبوضہ علاقے کو ہندو اکثریتی خطہ میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلسل محاصرے میں ہیں اور فسطائی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنا شیطانی ہندو ایجنڈا مسلط کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں اسرائیلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے باہر کے لوگوں کو علاقے میں بسایا جا رہا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے منصفانہ مقصد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شہرِ قائد میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل روکنے کا فیصلہ

Mon Nov 7 , 2022
کراچی( پی پی آئی )کراچی میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر اس پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔شہرِ قائد میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے آئی جی سندھ نے محکمہ […]