گندم کی امدادی قیمت خوش آئند ،کسانوں کے لئے وئیر ہائوس بننے چاہئیں’ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر

لاہور، 26 اکتوبر 2025 (پی پی آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کرنے کے فیصلے کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے ، سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے اتوار کے روز ایک بیان میں پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کاشتکاروں کے لیے وئیر ہائوس تعمیر کرے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر نے حلقہ این اے-97 کے تفصیلی دورے کے دوران کیا۔ مقامی عمائدین، کاشتکاروں اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حلقے کی ترقی، خاص طور پر سڑکوں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت سے ایک جامع منصوبہ منظور کروانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا، “ہماری جدوجہد کسی برادری کے خلاف نہیں بلکہ ان لوگوں کے خلاف ہے جنہوں نے علاقے کا رہنما ہونے کا دعویٰ تو کیا لیکن عملی طور پر یہاں کوئی خدمات فراہم نہیں کیں۔” دورے کے دوران انہوں نے حلقے میں سوگوار خاندانوں کے گھر جا کر تعزیت بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رنچھوڑ لائن کے فلیٹ میں گیس لیکیج دھماکہ سے 2 بچوں 4 افراد شدید جھلس گئے

Sun Oct 26 , 2025
کراچی، 26 اکتوبر 2025 (پی پی آئی)رنچھوڑ لائن کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں اتوار کی دوپہر گیس لیکیج کے باعث ہونے والے شدید دھماکے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد بری طرح جھلس گئے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ،پولیس اور ریسکیو اہلکار دونوں صورتحال پر قابو […]