مقبوضہ جموں و کشمیر میںپلوامہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہونےکے واقعات میں تیزی سے اضافہ

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگست 2019میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ علاقے میں نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ راہگیروں نے پامپور کے علاقے کدلہ بل میں ایک لاش دیکھی اور پولیس کو مطلع کردیا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو ایس ڈی ہسپتال پامپور کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگست 2019میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ علاقے میں نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جموں و کشمیر ٹیچرز فورم نے 15نومبرکو احتجاج اور مظاہروں کی کال دیدی

Mon Nov 7 , 2022
سری نگر (پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ٹیچرز فورم نے ڈی پی سی سمیت اپنے دیرینہ مطالبات پر زوردینے کے لئے 15نومبر کو ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے سامنے ایک روزہ احتجاج اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے اس سلسلے […]