سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر چارج چھوڑنا ہو گا پولیس فورس اب ان کے احکامات ماننے کی پابند نہیں:عطا تارڈ

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے اپنی معطلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو کہ نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی گئی ہے،جس کے بعد سی سی پی او کو فوری طور پر چارج چھوڑنا ہو گا۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں لیگی رہنما عطا تارڈ نے کہا ہے کہ سی سی پی او کو فوری طور پر چارج چھوڑنا ہو گا۔ پولیس فورس اب ان کے احکامات ماننے کی پابند نہیں۔ ان کے جاری کئے ہوئے تمام احکامات غیر قانونی ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بی جے پی اقتدار کے حصول کیلئے کشمیری عوام کو گمراہ کر رہی ہے : کانگریس

Tue Nov 8 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی جموں و کشمیر شاخ کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے اقتدارکے حصول کیلئے کشمیریوں کو گمراہ کرنے اوران کی خواہشات اور امنگوں کااحترام نہ کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا ہے۔کشمیرمیڈیا […]