شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے اس معاملے کا حل ہونا ضروری ہے: فواد چوہدری پاکستان میں کس سے بات کریں، نریندر مودی کی بات کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے اس معاملے کا حل ہونا ضروری ہے، عوام یہ تسلیم نہیں کرے گی کہ ایک گروہ قانون سے بالاتر رہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ’پاکستان میں فوج ایک مسلمہ طاقت ہے لیکن عوام اب عمران خان کی قیادت میں ایک منظم قوت ہیں، اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے اس معاملے کا حل ہونا ضروری ہے، عوام یہ تسلیم نہیں کرے گی کہ ایک گروہ قانون سے بالاتر رہے۔ ارشد شریف، اعظم سواتی اور وزیر آباد حملہ ان معاملات میں انصاف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ’وزیر آباد سانحہ کا پرچہ درج نہیں ہو سکا کیونکہ ملک میں رول آف لا نہیں۔ طاقتور گروہ ملک کے سیاسی اور عدالتی نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔ اس لیے جب نریندر مودی پاکستان کے لیے کہتا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی بات کس سے کرنی ہے تو ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔