سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی جموں و کشمیر شاخ کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے اقتدارکے حصول کیلئے کشمیریوں کو گمراہ کرنے اوران کی خواہشات اور امنگوں کااحترام نہ کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق رمن بھلا نے کھوڑ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے مودی حکومت پر زوردیا وہ مقامی لوگوں کے لیے ملازمتوں اور انکی املاک کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کریں۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کے نوجوانوں کے لیے خصوصی روزگار پیکج کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں سابقہ بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کی کہ وہ مختلف محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کا استحصال کر رہی ہے تاکہ ان کے دیرینہ حقیقی مطالبات کو پورا نہ کیا جا سکے۔رمن بھلا نے کہا کہ حکومتوں کے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دیہاڑی داروں کے خاندانوں کو فاقہ کشی جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔رمن بھلا کے زیر صدارت منعقد ہونے والے ورکز کنونشن میں دیگر پارٹی رہنماﺅں منوج یادو، یوگیش ساہنی ،رویندر شرما، ہری سنگھ چِب اور ادے بھانو چِب نے بھی خطا ب کیا۔
Next Post
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی نیب تحقیقات شروع کابینہ ڈویڑن اور سرکاری توشہ خانے سے تمام تحائف کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا
Tue Nov 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آئی)قومی احتساب بیورو (NAB) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو الزامات ثابت ہونے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے […]
