شہیدِ ملت روڈ پر ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، ایک فرار

کراچی، 22 اکتوبر 2025 (پی پی آئی)فیروز آباد پولیس کا شہیدِ ملت روڈ پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب فیروزآباد پولیس نے مبینہ ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے گولی چلا دی ۔

زخمی حالت میں پکڑے گئے مشتبہ افراد سے اسلحہ، گولہ بارود اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی،
تیسرا مشتبہ شخص جو فرار ہونے میں کامیاب رہا اس کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سونے کی فی تولہ قیمت 7,538 روپے اور چاندی کی فی تولہ قیمت 151 روپے کم

Wed Oct 22 , 2025
کراچی، 22 اکتوبر 2025 (پی پی آئی): عالمی و ملکی قیمتی دھاتوں کی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 قیراط سونے کی تولہ قیمت میں 7,538 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، […]