عمران خان سیاست کریں فساد فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں ،مریم اورنگزیب کی صحافیوں پر الزامات کی مذمت

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کریں فساد فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے حامد میر، مرتضیٰ سولنگی اور وقار ستی کو ملوث کرنے کی کوشش کی ،عمران خان سیاست کریں فساد فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں۔مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت میں رہ کر صحافیوں پر حملے کئے اور اب مقدمے کررہے ہیں،عمران خان سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں ،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کو سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی،سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں ملک دشمنی تو نہ کریں ،اقتدار میں آنے کیلئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

Tue Nov 8 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) آئی جی پنجاب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ذرا ئع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پرقاتلانہ حملے […]