کرا چی(پی پی آ ئی) حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔حکومت کی جاب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کرےگا۔
Next Post
سندھ حکومت کا شادی، اموات، پیدائش اور طلاق کے سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم فیصلہ
Tue Nov 8 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی)سندھ حکومت نے شادی ، اموات، پیدائش اور طلاق کے سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے نادراکوخط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شادی ، اموات، پیدائش و طلاق کے سرٹیفکیٹ سے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، جس کے بعد اب جعلی سرٹیفکیٹس کااجرا […]
