مردان، 11-نومبر-2025 (پی پی آئی)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان نے بیرون ملک سفر کی جعلی پیشکشوں کے ذریعے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے الزام میں ویزا فراڈ کی ایک بڑی اسکیم میں ملوث دو ایجنٹوں کو منگل کے روز گرفتار کر لیا ہے۔
حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت ولید احسن اور اشرف علی کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد مبینہ طور پر صوابی کے علاقے میں غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے اپنی سرگرمیاں چلا رہے تھے۔
