پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت کا کل یوم اقبال پر تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

پشاور (پی پی آئی)کے پی حکومت نے کل اقبال ڈے پر تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ پشاور تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام کل امتحان بھی معمول کے مطابق ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں اقبال ڈے منایا جائے گا۔ اسکولوں میں علامہ اقبال کی زندگی کے بارے میں بچوں کو اAگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ تقاریر کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام اسکولوں میں اساتذہ بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی حاضری کو بھی یقینی بنائیں۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور فیلڈ افسران اسکولوں میں اقبال ڈے کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔