گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کو آگ لگادی

چلاس (پی پی آ ئی) گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کے علاقے داریل میں نامعلوم افراد نے بچیوں کے اسکول کو آگ لگادی جب کہ چوکیدار کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق دیامر کی تحصیل داریل میں پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے بروگی گرلز اسکول کو آگ لگادی اور چوکیدار کو بھی اغواکر کے لے گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسکول کو ملزمان کی گرفتاری اور مغوی چوکیدار کی بازیابی کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔خالد خورشید نے انتظامیہ، پولیس و دیگر اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے اسکول کی فوری بحالی کا بھی حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سیا سی پا رٹیو ں کو سیلاب متاثرین کی کو ئی پرواہ نہیں: سراج الحق

Tue Nov 8 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب سے سوا تین کروڑ سیزائد افراد متاثر ہوئے، سیا سی پا رٹیو ں کو سیلاب متاثرین کی کو ئی پرواہ نہیں ہے۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ […]