مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک اور بھارتی سیکورٹی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک اور بھارتی سیکورٹی فورسز کا افسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں تعینات ایک پولیس سب انسپکٹر کی طبیعت خراب ہونے پر اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگڈار منتقل کیا گیا۔ تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ڈاکٹروں نے حرکت قلب بند ہونے سے پولیس افسر کی موت کی وجہ قرار دیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رواں برس کاآخری چاند گرہن آج ہوگا دن ایک بجے شروع،4بجے مکمل, شام 7بجے ختم ہوگا دورانیہ6 گھنٹے،ژالہ باری، بارشوں ، زلزلوں کا خدشہ

Wed Nov 9 , 2022
کراچی (پی پی آئی) رواں برس کا آخری  چاند گرہن منگل 8نومبرکو پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے سے شروع شام چار بجے مکمل اور شام سات بجے ختم ہوگا چاند گرہن کادورانیہ چھ گھنٹے رہے گا غروب آفتاب کے بعد پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔ آسٹریلیا، انڈونیشیاء، فلپائن، […]