کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ تا پشاور تک جعفر ایکسپریس کا آغاز 20 نومبر سے ہوگا جبکہ ٹکٹوں کی بکنگ شروع کردی گئی ہے یہ بات ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر ابراہیم بلوچ نے بتائی،پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو ریلوے کے اخراجات پر پہنچایا جائے گا. اورمسافروں کو مفت ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی. مچھ سے پشاور تک ریل گاڑی کا آغاز کردیا گیاہے جب تک بولان برج مکمل نہیں ہوتا گاڑی مچھ سے پشاور تک چلائی جائے گی.بولان برج کی مرمت میں مزید تین ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے. گزشتہ بارشوں میں بولان برج متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ریلوے سروس معطل کردی گئی تھی۔
Next Post
عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس میں ن لیگی رہنما کا بھائی بھی گرفتار مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افرادزیر حراست،پوچھ گچھ جاری، مزید گرفتاریاں متوقع
Wed Nov 9 , 2022
گوجرانوالہ: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے ایک اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیا جانے والا ملزم ن لیگ کے مقامی رہنما کا بھائی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ابھی تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو […]
