اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلوں پر دلائل کیلئے وکیل تبدیل کر کے ایڈووکیٹ عمر اسلم کی خدمات حاصل کرلیں۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق منحرف ارکان نے اپیلوں پر دلائل کیلئے وکیل تبدیل کر لیا، منحرف ارکان نے ایڈووکیٹ عمر اسلم کی خدمات حاصل کر لیں۔چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی طرف سے ایڈووکیٹ عمر اسلم کا خیر مقدم کیا گیا۔ایڈووکیٹ عمر اسلم نے عدالت کو بتایا کہ مجھے رات کے وقت وکیل کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد نئے ارکان منتخب ہو چکے ہیں، آپ کو تیاری کیلئے وقت دے دیتے ہیں، معاملے میں بڑا دلچسپ سوال کا جائزہ لینا ہے، نئے منتخب ہونے والے ارکان کو بھی پارٹی بنائیں۔عدالت نے منحرف رکن محسن عطا کھوسہ کو اپیل واپس لینے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
Next Post
فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس: وقت کی کمی اور بنچ دستیاب ناہونے پر سماعت ملتوی
Wed Nov 9 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت وقت کی کمی اور بنچ دستیاب نہ ہونے پر ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پچھلی سماعت پر دو […]
