راولپنڈی(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی۔فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے دھرنے کا راولپنڈی میں دھرنے کا تیسرا دن ہے، سردی اور بارش کے باوجود پی ٹی آئی اور عمران خان کا کارکن یہاں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اقبال کی فکر کو لیکر عمران خان آج میدان سیاست میں ہے، اقبال کے خودی کے نظریئے کو لیکر عمران خان قوم کو جگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان نے گولیاں کھا کر یہ ثابت کیا ہے وہ لیڈر ہے گیدڑ نہیں ہے، عمران خان بھاگا نہیں اور قوم کے سامنے موجود ہے۔ہے کہ پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی۔فیافیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان پر حملے اور مقدمات ہوئے لیکن عمران خان پلیٹلیٹس کا بہانہ کا بہانہ بنا کر لندن نہیں بھاگے، پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی۔‘فیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان نے کبھی فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی، عمران خان نے پاک فوج کو اپنے سے زیادہ اہم بتایا۔ فیاض الحسن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان اور پی ٹی آئی کا کوئی مسئلہ نہیں، عوام کی 85 فیصد حمایت حاصل کرنے والا لیڈر عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان دیتا ہے اور بلاول اس کا دفاع کرتا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بھارت کا ایٹمی پروگرام محفوظ نہیں اس کے حوالے سے کبھی بات نہیں کی جاتی، ہم جو کھیل رہے ہیں وہ پوری زندگی کا میچ ہے۔
Next Post
نیول چیف کا دورہ جاپان، 18ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت اور اہم ملاقاتیں
Wed Nov 9 , 2022
ٹوکیو/اسلام آباد (پی پی آئی) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ جاپان کے دوران 18ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت کی ہے اور اہم ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جاپان کا سرکاری دورہ […]
