مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیل کو مکمل رسائی،عالمی امن کے لیے خطرے کی گھنٹی  اسرائیل مقبوضہ وادی میں 2سینٹر آف ایکسیلنس کھولنے کیلئے تیار ہے: اسرائیلی زرعی اتاشی

سری نگر (پی پی آئی)بھارت نے زراعت کے شعبے میں تعاون کے نام پر اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیل کو مکمل رسائی دیتے ہوئے کشمیریوں، پاکستانیوں اور پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے زرعی اتاشی یائر ایشیل نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت۔اسرائیل زرعی منصوبے کے تحت دو سینٹر آف ایکسیلنس کھولنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ اعلان منگل کو جموں اور وادی کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب واقع زرعی فارموں کے دورے کے موقع پر کیا۔یائر ایشیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اپنی جدید ٹیکنالوجی جموں و کشمیر کے کسانوں کو دینے کے لیے تیار ہیں۔بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی نے جموں و کشمیر کے زرعی شعبے میں اسرائیل کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔یہ دفعہ 370اور 35Aکی منسوخی کے بعد اسرائیل کی طرف سے ایک بڑا اورخطرناک قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر کے سربراہ رویندر رینا  کی پاکستان کو دھمکی

Wed Nov 9 , 2022
سری نگر (پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل بھارت کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور ہرمشکل گھڑی میں بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔