سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعظم سواتی سپریم کورٹ میں آبدیدہ، جوہوا دردناک:سپریم کورٹ

اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا دردناک ہے۔اعظم سواتی مبینہ ویڈیو  سے متعلق بات کرتے ہوئے  پھرآبدیدہ ہو  گئے۔سپریم کورٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت کے دوران سینیٹر اعظم سواتی روسٹرم پر بلایا۔ چیف جسٹس نے  اعظم سواتی سے مکالمے میں کہا کہ سواتی صاحب آپ کا معاملہ انسانی حقوق سیل میں ہے۔ ہم اس پر کام کررہے ہیں چاہتے ہیں کہ تحقیق ہوجائے۔ہم انسانی حقوق سیل کو کہتے ہیں کہ وہ آپ کو بلائے۔آپ کے ساتھ جو ہوا ہے وہ بہت دردناک ہے۔یہ عدالت خود سے تفتیش نہیں کرسکتی۔ اس عدالت کو ضابطے کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت اعظم سواتی ایک بارپھر آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے کہا کہ جو ویڈیو بھجی گئی ہے کیا وہ ججز کے علاوہ کسی اوردکھا سکتا ہوں؟چیف جسٹس نے کہا پی ٹی اے اور پیمرا کو اعظم سواتی سے متعلق ویڈیو کوڈیلیٹ کرنے کیلئے ہدایت کرتا ہوں۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا اعظم سواتی بہادر بنیں ہم اس کیس میں تحقیقاتی رپورٹ کو سامنے رکھ کر چلیں گے۔آج کے دور میں سچ کو ڈھونڈنا بہت مشکل ہوچکا ہے۔سچ اس وقت جھوٹ کی کئی تہوں کے نیچے آچکاہے۔