سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 معروف اداکار حسن نعمان اور اہلیہ اداکارہ مدیحہ رضوی میں طلاق ہو گئی

کراچی (پی پی آئی)پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی اور اداکار حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ حسن نعمان اور انہوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مدیحہ رضوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ”کئی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے،ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی، اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ اس رشتے کے لیے کیا بہتر ثابت ہو سکتا ہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے،ہم آج بھی اور مستقبل میں بھی ایک خاندان ہی ہیں، کیوں کہ ہم اپنی بچیوں کی پرورش مل کر کریں گے، ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں“۔