متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف آئی آر کے معاملے پر عمران خان کا موقف واضح ہے، شاہ محمود قریشی

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سے متعلق عمران خان کا موقف واضح ہے۔ پی پی آئی کے مطابق زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ   عمران خان کا شکایت کنندہ درخواست لے کر پولیس کے پاس پہنچا ہوا ہے، اسی درخواست پر ایف آئی آر درج کی جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے مشاورت کیلئے زمان پارک طلب کیا تھا، اب نئی صورتحال جنم لے چکی ہے، لانگ مارچ اب جمعرات کو وزیر آباد سے شروع ہو گا، لانگ مارچ کا دن مشاورت سے تبدیل کیا گیا ہے، مارچ جمعرات  دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔