ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

کراچی(پی پی آ ئی)شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ شدت اختیار کرگئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، پولیس اور رینجرز نے مارکیٹ سے عام شہریوں کو باہر نکال دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث دکانوں کی دیواریں گر گئیں، دیوار گرنے سے ایک فائر فائیٹر زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔تنگ گلیوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت قیمتی سامان بچانیکی کوشش کررہے ہیں۔صدر شیر شاہ کباڑی مارکیٹ ملک زاہد نے کہا کہ 65 سے 70 دوکانیں جل چکی اور کروڑوں کا ہوچکا ہے، سارے ذمہ داری فائر بریگیڈ پر عائد ہوتی ہے، فائر فائٹرز عمر رسیدہ ہیں اتنی بڑی آگ بجھانا ان کے بس کی بات نہیں۔دکانداروں نے بتایا کہ آگ گاڑیوں کے پرانے اسپئر پارٹس کی دوکانوں میں لگی،ایک درجن سے زائد دوکانیں جل چکی تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ ایشیا کی سب سے بڑی کباڑ مارکیٹ ہے لیکن کوئی سہولت نہیں۔