بھارت اپنی ہٹ دھرمی ترک اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرے، کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت قراردیتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی روایتی ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے اس دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کوانکاناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کرر ہا ہے اور کشمیری عوام بالخصوص نوجوان اپنے مادر وطن کو بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزاد کرانے کیلئے گزشتہ سات دہائیوں بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے پیدائشی حق کو سلب کر رکھا ہے۔ قابض بھارتی فوج اب تک لاکھوں کشمیریوں کو شہید اور زخمی کر چکی ہے، کشمیر ی حریت پسندوں کو جیلوں میں قید کر کے کے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔تاہم انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا۔ حریت ترجمان نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے، بھارت فوجی طاقت کے بل پر اس مقبوضہ علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم بھارتی حکام وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعے ان کی جائز آواز کو خاموش کراناچاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بنکوں سے سود ختم کرنے کااعلان خوش آئند اور قابل خیرمقدم ہے:مفتی تقی عثما نی

Thu Nov 10 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی) معرقف عالم دین مفتی تقی عثما نی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب کی طرف سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیلیں واپس لینے اور مقررہ مدت میں سود ختم کرنے کااعلان خوش آئند اور قابل خیرمقدم ہے۔ اپنے […]