ملک میں فارما کی صنعت بحران کا شکار، ایک اور ملٹی نیشنل فارما کمپنی نے پیداوار بند کردی

اسلام آباد(پی پی آ ئی) ملک میں دواسازکمپنیاں بھی زوال پذیر ہوگئیں،ایک اور ملٹی نیشنل فارما کمپنی نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد پروڈکشن بند کرنے والی دواسازکمپنیوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں فارما کی صنعت بحران کا شکار ہے، جس کے باعث متعدد دواسازکمپنیاں بند ہوگئیں۔ذیابیطیس اور دیگراہم دوائیں بنانی والی فارما کمپنی نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ملک میں پروڈکشن بند کرنے والی دواسازکمپنیوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ فارما مسائل کے حوالے سے متعدد خطوط لکھے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ کمپنی کی جانب سے ڈاکٹرز کو جاری کردہ خط بھی سامنے آگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص حکومتی پالیسی کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیاں آپریشن بند کر رہی ہے، اب تک 40فارما کمپنیز میں سے 18 پاکستان میں اپنے آپریشنز بندکر چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی آئی نے 2018 سے 2021 تک الیکشن کمیشن میں 397 افراد بھرتی کیے، رپورٹ

Fri Nov 11 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)تحریک انصاف نے 2018 سے 2021 تک الیکشن کمیشن میں 397 افراد کو بھرتی کیے۔میڈیاذرائع کے مطا بق اسپیکرپرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزارت پارلیمانی امور نے پی ٹی آئی دور میں الیکشن کمیشن میں افراد کی تقرری سے متعلق تحریری […]