پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی کے دور میں چلغوزے کی قیمت میں کمی برآمدی آرڈرز میں کمی سے چلغوزے کے دام گر گئے

کراچی (پی پی آئی)گزشتہ چند برسوں کی طرح رواں موسم سرما میں بھی ڈرائی فروٹ کم آمدن طبقے کی دسترس سے باہر رہیں گے لیکن چلغوزے کے دام میں حیرت انگیز کمی دیکھی جارہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے جب کہ کراچی سمیت کئی علاقوں میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد اگلے چند روز میں سردی شروع ہونے کی توقع ہے۔موسم سرما میں گرم ملبوسات کے ساتھ ڈرائی فروٹ کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے تاہم پچھلے چند برسوں سے مہنگائی نے خشک میوہ جات بھی عوام کی دسترس سے دور کردیئے ہیں۔پاکستان چلغوزے کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کے اہم ملکوں میں شمار ہوتا ہے لیکن یہ عام پاکستانیوں کی پہنچ سے دور ہی ہیں۔ اس کی وجہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران اس کی آسمان کو چھوتی قیمتیں تھیں۔2020-21 کے موسم سرما میں چلغوزے کے دام 9 ہزار روپے فی کلو سے بھی تجاوز کرگئے تھے لیکن گزشتہ برس اس کی قیمت گر کر ہول سیل مارکیٹ میں 6ہزار روپے فی کلو گرام پر آگئی تھی۔رواں سال چلغوزے کی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی ہوئی ہے اور اب یہ ہول سیل مارکیٹ میں 5400 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ چلغوزے کی قیمت میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب میں کمی اور افغانستان سے چلغوزے کی مقامی مارکیٹ میں آمد کی وجہ سے ہے۔