پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کو سکیورٹی تھریٹ، زمان پارک میں گھر کے باہر حفاظتی دیوارتعمیر

لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو درپیش سیکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب حکومت نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ا سپیشل برانچ کی طرف سے عمران خان کے لیے جاری کیے گئے سیکورٹی الرٹ کے بعد زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کے اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں، عمران خان کے گھر کی دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار بھی بنا دی گئی ہے۔ زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ بنادی گئی ہے، اس کے علاوہ زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سکیورٹی کے مزید کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں، زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔