انٹرکالجیٹ اینڈ انٹر اسکول گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں گرلز کالج شکارپور فتحیاب

لاڑکانہ (پی پی آئی)تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام آفیسرز کلب لاڑکانہ میں منعقدہ انٹرکالجیٹ اینڈ انٹر اسکول گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج شکارپور نے جیت لی۔فاتح ٹیم کی جویریا اور مبین پر مشتمل ٹیم نے شہید بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی بسیرت،کونان کو 1۔2 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔پی پی آئی کے مطابق فائنل کی مہمان خصوصی شہید بے نظیربھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی وائس پرنسپل میڈم عظمت زہرا تھیں جبکہ صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نثار اللہ شیخ اعزازی مہمان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مدیجی پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر،ڈائریکٹر اسپورٹس تعلیمی بورڈ لاڑکانہ محمد رمضان جمالی،ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن، خادم حسین گوپانگ،انیلا ابڑو، مسرت علی میمن,،زاہد علی،محمد شریف بروہی،ظفر علی،عقیل احمد بھی شریک تھے۔پہلے میچ میں سٹی اسکول لاڑکانہ نے او پی ایف اسکول لاڑکانہ کو 2-0 سے, دوسرے میچ میں شہید بے نظیربھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ نے بیگم نصرت بھٹو گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ کو 1۔2 سے، تیسرہے میچ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج مدیجی کو 0۔2 سے شکست دی۔پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شکارپور نے سٹی اسکول لاڑکانہ کو 2-1 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شہید بے نظیربھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کو 2-1 سے شکست دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

معیشت احتجاج کی متحمل نہیں ہوسکتی،صنعتکاروں نے میثاق معیشت کا مطالبہکردیا سعودی شہزادے کے دورے پر اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے،پاک فوج کیخلاف مہم قبول نہیں: فراز الرحمان خالد تواب، زبیر چھایا، احمد چنائے، جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی دیگرکا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

Fri Nov 11 , 2022
کراچی (پی پی آئی) کراچی کے صنعتکاروں و تاجروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میثاق معیشت کا مطالبہ کردیا۔ کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فراز الرحمان نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف مزموم سازش کے تحت […]