پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہرام ترکئی کے چچا اقبال بلند کی پی ٹی آئی رکنیت معطل

پشاور (پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے چچا اقبال بلند کی پی ٹی آئی رکنیت معطل کردی گئی، اقبال بلند نے گذشتہ دنوں صوبائی وزرا شہرام ترکئی اور کامران بنگش کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا اور پی ٹی آئی پشاور ریجن کے سابق سینئر نائب صدر اقبال بلند کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے بتایا کہ اقبال بلند کی رکنیت معطلی پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی۔