پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں رواں مالی سال کے دوران 43 ہزار 700 ملین روپے ٹیکس وصول

کراچی (پی پی آئی) سندھ میں رواں مالی سال کے دوران 43 ہزار 700 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے رواں مالی سال جولائی 2021 سے اکتوبر 2022 تک ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں اکتوبر 2022 تک مجموعی طور پر 43700.813 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال میں اسی مدت میں 41919.470 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 3126.920 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ انفرا اسٹرکچر سیس کی مد میں 36601.077 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 125.726 ملین روپے اور کاٹن فیس کی مد میں 2.516 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، ٹیکس نادہندگان گاڑیوں سے ٹیکسز کی وصولی کے لیے روڈ چیکنگ مہم جلد شروع کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نادہندگان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروائیں۔