کراچی (پی پی آئی)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کی ایف آئی آر درج کروانا ان کا حق ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ جس پر حملہ ہوتا ہے اس کا حق ہے ایف آئی آردرج کروائے اس لئے ایف آئی آر تودرج کرنی پڑے گی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک نہیں 2 سے3 ایسے مطالبات کیے ہیں جس میں سے ایک مطالبہ جلد انتخابات کاتھا جبکہ دوسرا مطالبہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف معاملے پر مسلسل جھوٹ پر جھوٹ سے کام لیاجارہاہے، ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ سے شیئرنہیں کی جارہی ہے۔
Next Post
سابق وفاقی وزیرعلی امین خان گنڈا پورکو سفری ضمانت مل گئی
Fri Nov 11 , 2022
پشاور (پی پی آئی)پشاورہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بنچ نے سابق وفاقی وزیرعلی امین خان گنڈا پورکو سفری ضمانت دے دی۔تفصیلات کے مطابق رہنما تحریکِ انصاف سابق وفاقی وزیرعلی امین خان گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان بنچ سے7 مقدمات میں سفری ضمانت (ٹرانزٹ بیل) حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔پی پی […]
