متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی ملک کے خلاف ایجنڈا پہ کام کر رہا ہے: خواجہ آصف پی ٹی آئی دھرنے کے اعلان سے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کے اعلان کی وجہ سے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا ہے۔سماجی را بطے کی ویب
سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خوا جہ آ صف نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے پہ 7 سال قبل چینی صدر کا دورہ کینسل کروایا تھا۔ اب 21 نومبر والے دھرنے کے اعلان سے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم کا دورہ ملتوی کیا۔عمران خان سوائے اپنے مفادات کے علاوہ کوئی سوچ نہیں رکھتا۔ ملک و قوم کے مفادات کے کوئی معنی نہیں۔ یہ شخص ملک کے خلاف ایجنڈا پہ کام کر رہا ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا رواں ماہ 21 نومبر کو دورہ پاکستان شیڈول تھا۔