اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے میں 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹے کے دوران141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اکیس ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے سب سے زیادہ پشاور شہر متاثر ہوا ہے، جہاں ایک دن میں 84نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد ا8 ہزار983ہوگئی ہے۔دوسری جانب مردان میں 3 ہزار930، ہری پور میں 1 ہزار 84، خیبر میں 1 ہزار173 اور نوشہرہ میں 9 سو 32 افراد اب تک ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
رواں سیزن میں صوبے میں 18 افراد انتقال کرچکے ہیں، جن میں 8 نوشہرہ،5 خیبر،3 پشاور، جبکہ ایک ایک، مانسہرہ اور مردان کا شہری شامل ہے۔ مختلف اسپتالوں میں 40 مریض زیر علاج ہیں۔