پورٹ قاسم پر ہزاروں کنٹینر پھنس گئے، اندر موجود لاکھوں ڈالر کا سامان ایکسپائر

کراچی(پی پی آ ئی) کراچی کے پورٹ قاسم پر 3 ہزار کے قریب کنٹینر کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پھنس گئے، 600 سے زائد کنٹینرز میں موجود سامان ایکسپائر ہوگیا جبکہ محصولات کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کراچی پر 2 ہزار 860 کنٹینر کلیئرنس کے منتظر ہیں۔پورٹ پر موجود 640 کنٹینرز کا سامان ایکسپائر ہوگیا، ان کنٹینرز میں فوڈ آئٹمز اور کاسمیٹکس کا سامان موجود تھا، دیگر کنٹینرز میں گاڑیاں، موبائل فونز، ہوم اپلائنسز اور فرنیچر موجود ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینر امپورٹ پالیسی آرڈر اور مس ڈکلیئریشن کے باعث رکے ہوئے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین عاصم احمد کا کہنا ہے کہ کنٹینرز رکنے سے محصولات کا نقصان بھی ہوا ہے، 23 ونٹیج گاڑیاں امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی کے باعث کھڑی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پچھلے 7 ماہ میں پاکستان آگے جانے کی بجائے پیچھے آ راہا ہے: فرخ حبیب

Sat Nov 12 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورحکومت میں معیشت کی شرح نمو 6% سے زائد ہوگئی تھی۔ نئی فیکٹریاں اور پیداوار میں اضافہ ہورہا تھا لیکن پچھلے 7 ماہ میں پاکستان آگے جانے کی بجائے پیچھے گیا […]