اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کا گھی اور چائے کے قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی 8 سے 9 روپے فی کلو سستا ہوگیا ہے، جب کہ کراچی زون کیلئے گھی کی قیمتوں میں 9 روپے کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری ون کے برانڈڈ گھی کی قیمت 520 سے کم ہو کر 512 روپے کلو ہوگئی ہے، جب کہ 5 کلو والے گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کمی کی گئی ہے اور پانچ کلو والے گھی کا ڈبہ 2625 روپے کم ہو کر2580 روپے ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 80 گرام الائچی چائے کے نرخوں میں 45 روپے، 170 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 100روپے اور 430 گرام الائچی چائے 357 روپے جب کہ 900 گرام چائے 845 روپے سستی کردی گئی ہے۔