کراچی، 14-جنوری-2026 (پی پی آئی): کورنگی سو کوارٹر کے علاقے میں بدھ کے روز نور مسجد کے قریب ایک مکان کی چھت اچانک گرنے سے ایک مرد اور ایک عورت زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ایدھی ایمبولینس نے دونوں افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے انہیں جناح اسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں کی شناخت 27 سالہ نور حسین ولد نور نبی اور 28 سالہ بشریٰ عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ واقعہ زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
