پاکستانی، کشمیری اور کشمیر دوست اراکین پارلیمنٹ سے ہاؤس آف لارڈز میں 17 نومبر کو مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے کی اپیل

لندن(پی پی آئی)برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا ہاؤس آف لارڈز میں مسئلہ کشمیر پر بحث17نومبر کو ہو گی۔ آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹر ی گروپ کے سیکرٹری جنرل لارڈ قربان حسین اس بحث کوسپانسر کریں گے جو کہ ایک گھنٹہ تک جاری رہے گی۔پی پی آئی کے مطابق جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے لارڈ قربان حسین کو مبارک باد دیتے ہوئے دیگر پاکستانی، کشمیری اور کشمیر دوست اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بحث میں حصہ لے کر مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مظلوم کشمیریوں اور بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں تاکہ برطانوی حکومت مغربی اقوام کیساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 28 نومبر تک ملتوی

Mon Nov 14 , 2022
لاہور(پی پی آئی)اسپیکر سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 28 نومبر تک ملتوی کردیا۔پی پی آئی کے مطابق ا سپیکر سبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہواجو28 نومبر سہ پہر 3بجے تک ملتوی کر دیاگیا۔